سندھ کے شہر کشمور کے شٹر توڑ گروپ کے چار افراد اوتھل سے گرفتار، مسروقہ مال برآمد
اوتھل (این این آئی) اوتھل میں پو لیس کی کاروائی ، سندھ کے شہر کشمور سے تعلق رکھنے والے شٹر توڑ گروپ کے چار کارندے گرفتار ، مال مسروقہ برآمد۔اوتھل پولیس لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 61/2023 بجرم 380- 457-34 ت پ تھانہ اوتھل میں ملوث شٹر توڑ گروپ کے 4 ملزمان خالد حسین ولد محمد یعقوب ، ممتاز علی ولد محمد عمر، محمد نواز ولد گل حسن اور اعجاز احمد ولد نظام اقوام برڑو ساکنان محلہ ورکشاپ کندھ کوٹ ضلع کشمور سندھ حال منگھو پیر کراچی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی کو برآمد کیا ہے۔ ملزمان نے جیٹھا مل لیلانی ولد مگن مل ہندو سکنہ اوتھل کی دکان واقع نزد ڈی۔سی ھاو¿س اوتھل کا شٹر توڑ کر چوری کی واردات کی واردات کی تھی۔ اس گرفتار شٹر توڑ گروپ سے اوتھل پولیس مزید تفتیش عمل میں لاءجارہی ہے۔جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان کے سابقہ کرائم ریکارڈ کی معلومات کے لیے صوبہ سندھ کے متعلقہ اضلاع کے تھانہ جات سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔


