چیف جسٹس بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے عمل کی تحقیقات کرائیں، پی ٹی آئی
کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ چور اسمبلی ممبران کے جو کہ اگست کے ماہ میں معیاد ختم ہورہا ہے ان کے تمام پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی عمل کو روکا جائے اور آئندہ الیکشن میںآنے والے ممبران پر چھوڑا جائے کیونکہ اس کرپٹ ممبران کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ صرف ایک ماہ معیاد میں ترقیاتی عمل کو کرپشن کے نظر کریں ان ظالموں نے پہلے بھی کوئی کام نہیں کیا ہے سب ترقیاتی عمل کو فراڈ کے نظر کیا جاچکا ہے کوئی کام ایمانداری سے نہیں ہوا ہے تحریک انصاف پورے صوبے کے عوام کے اجتماعی حقوق پر کسی کے ساتھ کسی قسم کی سودا بازی نہیں کریگی کوئٹہ میں 9ایم پی اے ہیں ایم این اے ہیں سینیٹروں کے فنڈز کے باوجود پورا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے لہذا چیف جسٹس تحقیقاتی اداروں سے کوئٹہ سمیت صوبے میں ترقیاتی عمل کو چیک کرائیں سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے آجائے گا واضح رہے کہ تحریک انصاف کوئٹہ تمام چوروں کے خلاف عدالت عالیہ میں ای پی سی بھی لگائی جائے۔


