سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،کالعدم تنظیم کے 5مشتبہ افراد گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانولہ اور ملتان سے کالعدم تنظیم کے پانچ مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مشتبہ افراد سے افغان شناختی کارڈ، بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی شناحت حنیف،سیدعرف سیدو،طارق خالد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 46 مشتبہ افراد گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Load/Hide Comments


