دیامر، سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
دیامر(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کا حادثہ دیامر میں شاہراہِ قراقرم پر تھلچی کےمقام پر پیش آیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے کے حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس اور مقامی رضا کار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔زخمیوں اور لاشوں کو کھائی میں گری ہوئی بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


