خاران، عوام کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، سابق صوبائی وزیر داخلہ
کوئٹہ (نمائندہ انتخاب)سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ خاران میرا گھر ہے اور خاران کے عوام کے ساتھ گہرا رشتہ اور ایک خاص محبت ہے جو کسی طور پر ختم نہیں ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ کوئٹہ میں خاران پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر حاجی عارف بلوچ اور ربانی عارف سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہی میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ خاران عوام کی حق و حقوق کی دفاع اور عوامی خدمات کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھی ہے میں نے اور میرے والد میر عبدالکریم نوشیروانی نے اپنے دور اقتدار میں خاران کیلئے تعلیم صحت آبنوشی اور سڑکوں سمیت دیگر سیکٹرز کی مد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کیئے جو آج بھی گرونڈ میں عیاں ہیں اور ہزاروں بےروزگار نوجوانوں کو ملازمت دی ہےہمارے ترقیاتی اسکیمات سے خاران کے عوام بھر پور انداز میں استعفادہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں خاران کیلئے اربوں روپے ریلیز ہوئے ہیں لیکن کسی طرح کے ترقیاتی کام منظر عام پر نہیں ہے جو خاران کے عوام کے ساتھ نا انصافی اور ذیادتی ہے جس کی بھر پور مخالفت کی ہے اور مزید کرتے رہینگے خاران کے عوام کی حق و حقوق کی دفاع کیلئے کسی سے کوئی بھی کمپرومائیز نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ خاران کے سیاسی میدان کو کسی صورت خالی نہیں چھوڑینگے آئندہ الیکشن میں بھر پور مقابلہ کرینگے خُلیق اور خاران کے معتبرین اور ورکرز سے مشاورت جاری ہے جلد سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے اس موقع پر خاران کے سیاسی و قبائلی رہنما حاجی ذولفقار نوشیروانی گورنمنٹ کنٹریکٹر عابد خان کاکڑ کبیراحمدنوشیروانی بھی موجود تھے۔


