انڈر ٹیکر بمقابلہ شارک فاتح کون؟ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

انڈرٹیکر بنا کسی خوف کے اطمینان سے کھڑے اسے دیکھ رہے ہیں۔مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر مارک ولیم کالاوے جو ’انڈر ٹیکر’ کے نام سے بھی جانے جاتےہیں انکی وائرل ہونے والی نئی ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو انڈر ٹیکر کی اہلیہ مشیل مک کول کی جانب سے شئیر کی گئی ہے۔ویڈیو میں انڈر ٹیکر ساحل پر کھڑے ہیں جبکہ اس شفاف پانی میں ایک شارک ان کے پاس گھوم رہی ہے اور انڈرٹیکر بنا کسی خوف کے اطمینان سے کھڑے شارک کو دیکھ رہے ہیں۔58 سالہ انڈر ٹیکر اس دیو دان شارک کے سامنے خوف اور ڈر کے بنا اپنی بہادری کا مظاہرہ کرنے میں مگن ہیں۔جبکہ انکی اہلیہ بھی تھوڑی ہی دور کے فاصلے پر کھڑی انڈر ٹیکر کی ویڈیو بنارہی ہیں۔ویڈیو کے ساتھ مشیل مک کول نے انڈرٹیکر کو ’اپنا محافظ’ بھی قرار دیا اور انکی بہادری کی تعریف کرڈالی۔واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو 9 جولائی کو ریکارڈ کی گئی تھی ۔ تاہم انڈرٹیکر کی بیگم نے بعد میں انکشاف کیا کہ یہ نرس شارک ہے جو عموماً حملہ نہیں کرتی۔ لیکن اس وقت انہیں اور ان کے شوہر کو اس کا کچھ بھی علم نہ تھا۔ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے انڈرٹیکر کی بہادری کی تعریفیں کی جا رہی ہیں، اس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس سیارہ زمین پر کوئی شے نہیں جو ان (انڈرٹیکر) سے الجھ سکے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں