کورونا:پاکستان میں ایک اور چینی ویکسین کے استعمال کی منظوری
اسلام آباد:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے چین کی کورونا ویکسین کین سائنوکے استعمال کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)کی چینی ویکسین کین سائنوکے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے چینی ویکسین کے ہنگامی حالات میں استعمال کی منظوری نے دی ہے۔ڈریپ حکام کے مطابق کین سائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔کین سائینو ویکسین کے استعمال کے لیے درخواست اے جی ایم نامی کمپنی کی جانب سے دی گئی۔کین سائینو سنگل ڈوز ویکسین ہے۔ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے ایک چینی، روسی اور برطانوی کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments