میرے خلاف مہم گمراکن، عمران خان کا نظریاتی کارکن ہوں، ظہور آغا
اسلام آباد: بلوچستان سے پی ٹی آئی کے سینیٹ الیکشن کے لئے امیدوارسید ظہور آغا نے اپنے خلاف چلنے والی مہم کو گمراہ کن، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے۔پی ٹی آئی کے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدوار سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کا بانی رکن اور عمران خان کا نظریاتی کارکن ہوں،میں تحریک انصاف شمال مغربی بلوچستان کا سینئر نائب صدر ہوں،پارٹی سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔سید ظہور آغا نے کہا کہ مخالفین کو پارٹی ٹکٹ سے محرومی ہضم نہیں ہو رہی،اس لئے میرے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،اعتماد پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں، توقعات پر پورا اتروں گا۔(رڈ)
Load/Hide Comments