صحبت پور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی
صحبت پور(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس تھانہ صحبت پور کی حدود میں اے ون سٹی ہوٹل پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص ثمر شاہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ۔مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس کی حدود پولیس چوکی 15 سے چند قدم فاصلے پر واقع ہوٹل اے ون سٹی پر موٹر سائیکل سواروں نامعلوم ملزمان نے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی گولی لگنے سے سید ثمر شاہ زخمی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے واقعہ کی اطلاع پر صحبت پور پولیس نے زخمی کو علاج معالجے کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


