خضدار کا رہائشی محمد رضوان کوئٹہ سے لاپتہ
کوئٹہ (نمائندہ انتخاب)خضدار کا رہائشی کوئٹہ سے لاپتہ ، خاندانی زرائع کے مطابق محمدرضوان ولد محمدرمضان نتھوانی سکنہ بالینہ کھٹان خضدار 4 جولائی 2023 کو شام 4 بجے کے وقت کوئٹہ سریاب روڈ سے گاڑی سے اترنے کے بعد سے لاپتہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ محمدرضوان کا آخری لوکیشن بھی سریاب روڈ نزد ڈگری کالج ہے ، ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے کےبعد محمدرضوان کا موبائل مسلسل بند جارہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئٹہ کے تمام پولیس تھانوں پر اطلاع کے باوجود محمدرضوان کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ۔
Load/Hide Comments


