اعظم خان کا سائفر متعلق بیان عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا سائفر متعلق بیان چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ اس سے پہلے ایک آڈیو لیک میں سابق وزیراعظم کو "سائفر پر کھیلنے” کا منصوبہ بناتے ہوئے سنا گیا۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحما ن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے سائفر سابق وزیر اعظم کی من گھڑت سارش ہے۔ انہوں نے اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کی خاطر ملکی سفارتی تعلقات کو دائو پر لگایا اور پاکستان کیلئے سفارتی بحران پیدا کئے۔ کیا ملک کے سب سے بڑے عہدے پر بیٹھ کر ان کو ملک کے خلاف سازشیں گھڑنی چاہئے تھیں؟ جھوٹا بیانیہ بنانے والے دوسروں پر ملک دشمنی کا فتویٰ لگاتے رہے۔ سائفر نہیں بلکہ سائفر کے نام پر چھوڑا بیانہ سازش تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں