وڈھ میں فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں کا استعمال، گولی لگنے سے بچے کے زخمی ہونے کی اطلاعات

وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ میں فریقین کی جانب سے ایک بار پھر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ وڈھ کلی محمد حسن شامبو جنوبی زرچین میں دو طرفہ فائرنگ سے بچے کو گولیاں لگنے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی افراد نے شدید زخمی بچے کو فوری ریسکیو کرنے کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زرچین رگڑو پہاڑی سلسلہ میں شدید جھڑپ جاری ہے، دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہورہا ہے۔ وڈھ صورتحال ایک بار پھر سے دونوں طرف سے فائرنگ شروع، بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بازار کی طرف سے، سنگوٹ اور شمشان گھاٹ کے ایریا میں بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں