ڈیرہ اللہ یار، ڈاکو منی پیٹرول پمپ سے دس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

ڈیرہ اللہ یار(یو این اے )ڈیرہ اللہ یار میں ڈکیتی کی واردات، موٹرسائیکل پر سوار تین نقاب پوش ڈاکو منی پیٹرول پمپ سے دس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی علی الصبح بائی پاس کے مقام پر واقع راشد سلطان منی پیٹرول پمپ پر موٹرسائیکل سوار تین نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی کی واردات کی، ڈاکووں نے پیٹرول پمپ پر موجود منشی کو تشدد کا نشانہ بنا کر دس لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او طالب حسین لاشاری پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور معائنہ کرکے شواہد اکھٹے کیے، پیٹرول پمپ مالک بشیر احمد لانگو کے مطابق پیٹرول پمپ پر گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈکیتی کی یہ دوسری واردات رونما ہوئی ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے دے دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں