بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کیلئے پنجاب کے اسکولوں میں آگاہی دی جائے گی

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے اسکولوں میں آگاہی دینے کا فیصلہ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو مشکوک افراد سے بچنے، جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائے۔ مراسلے میں تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو 25 جولائی تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں