واشک کے دو نوجوانوں نے پتھروں سے استاد نور خان بزنجو مرحوم کا پورٹریٹ بنا ڈالا

واشک (این این ائی) بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع واشک سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان آرٹسٹ فراز نسیم اور ساجن لالا نے تین دن کی کوشش کے بعد پتھروں سے بلوچستان کے مشہور و نامور گلوکار استاد نور خان بزنجو مرحوم کا دلکش اور خوبصورت آرٹ بنالیا۔ آرٹ کو جاڈو کے زرغ پھتروں سے بنایا گیا حالانکہ وسائل نہ ہونے کے باوجود کم مدت میں اس طرح بنانا ایک قابل صلاحیتوں کو آشکار کرنا ہے، ایسے نوجوان آرٹسٹ ہمارا سرمایہ ہیں، واشک کے سماجی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ واشک کے ان نوجوان آرٹسوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے ضلع واشک جیسے پسماندہ ترین علاقے میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی حکومتی سطح پر مدد اور حوصلہ افزائی کریں جو مستقبل میں اپنے علاقے صوبہ اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں