قلات میں بھی موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
قلات (یو این اے) قلات میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ندی نالوں میں طغیانی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تفصیلات کیمطابق قلات شہر و گردونواح کے علاقوں گرانی ڈھلو چھپر نیمرغ ہربوئی نیچارہ کپوتو سرخین سمیت دیہی علاقوں میں جمعہ کے روز گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جوکہ رات تک جاری رہی تیز اور دیر تک جاری رہنے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے سیلابی ریلے آنے سے مختلف دیہی علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہے جبکہ گلیوں میں پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات رہی، دوسری جانب اس شدید بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
Load/Hide Comments


