بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی بروز ہفتہ سہ پہر چار بجے ہو گا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتہ 22 جولائی کی سہ پہر چار بجے ہو گا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی بشریٰ رند، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سویڈش حکومت سے رابطہ کر کے واقعے میں ملوث شخص کو قرار واقعی سزار دلوانے اور صوبائی وزراءمیر اسداللہ بلوچ، میر نصیب اللہ مری، مبین خان خلجی، اراکین صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین، ثناءاللہ بلوچ ،میر ذابد علی ریکی بلو چستان میں بڑ ھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے وسائل کی تقسیم میں صوبے کا حصہ اور قومی اسمبلی کی سیٹوں میں اضافہ کر نے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں مجلس قائمہ برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ پیش کی جا ئے گی ۔
Load/Hide Comments


