وڈھ کی کشیدہ صورتحال، پارلیمانی کمیٹی کی محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے افسران کو بریفنگ

کوئٹہ (این این آئی) وڈھ میں کشیدہ صورتحال پر غور کر نے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے افسران نے شرکاءکو بریفننگ دی ،اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں وڈھ میں جاری کشیدیگی کے پیش نظر پارلیمانی لیڈران کا اجلاس میرعارف جان محمد حسنی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، سیکرٹری اسمبلی نے شرکت کی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وڈھ کی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا ۔اجلاس کے شرکاءکو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ نے وڈھ کی صورتحال پر بریفننگ دی ۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہفتہ کو سہ پہر تین بجے دوبارہ منعقد ہوگا جس میں پارلیمانی لیڈران کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور ، سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور،آئی جی پولیس ، کمشنر قلات ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس خضدار کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔اجلاس میں وڈھ کی کشید ہ صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں