ہینڈری مسیح بلوچ نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں, بی ایس او پجار

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچستان کے سیاست کا سرخیل رہنما میر عبدلعزیز کرد کے سرزمین مستونگ نے ہمیشہ نڈر، قوم دوست، ترقی پسند،روشن خیال،محکوموں کی درد سمجھنے والا فرذند پیدا کئے ہیں ان میں سے ایک شہید ہینڈری مسیح بلوچ ہیں انہوں نے اپنے سیاست کا باقاعدہ آغاز بی ایس او سے کیا تھا جو بلوچ نیشلزم سیاست کی بنیادی سیڑھی مانی سمجھی جاتی ہے بی ایس او کو مستحکم اور فعالیت کی خاطر ہینڈری مسیح نے بی ایس او کا پروگرام بلوچستان کے ہر گھر میں پہنچایا وہ بی ایس او مستونگ زون کے صدر مرکزی کمیٹی کے ممبر اور صوبائی صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ہم اس کی بی ایس او سے بے پناہ محبت لگن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہینڈری مسیح مختصر عرصے میں بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے منتخب ہوا تھا انہوں نے بلوچستان کے بلخصوص غریب طلباء کے لیے ناقابل فراموش کام کئے بطور ایم پی اے اپنے جیب سے غریب طلباء کا یونیورسٹی اور اسکولز فیس بھرتے تھے ہینڈری مسیح شہید خود اپنے اندر ایک ادارے سے کم نہیں تھے وہ ہمیشہ طلباء کو پڑھنے محنت کرنے کی تلقین کرتے تھے ۔انہوں نے کہا بی ایس او کے پیدوار جوکہ ہمارے معاشرے کے کریم ہوتے ہیں بلوچستان کی سیاست ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتی ان جیسے لوگوں کے رحلت سے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے بی ایس او کے پیدوار نیشلزم سیاست کی بنیادی ایننٹ تصور کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے آخر میں شہید ہینڈری مسیح کو ایک بار پھر خراخ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ایسے انسان ہم سے جسمانی طور پر جدا ہوتے ہیں مگر رہتی دنیا تک ان کا نام ذندہ رہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں