کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس جمعہ کوتیسرے روز بھی معطل رہی ۔پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پیسنجر ٹرین جمعہ کو بھی روانہ نہ ہوسکی۔یاد رہے کہ کچھی میں ٹرین حملے کے بعد ٹرین سروس3 روز کے لیے معطل کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments