دکی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات، ایک شخص قتل، خاتون سمیت تین افراد زخمی

دکی(یو این اے )غریب آباد کے علاقے کلی ملک علی محمد ناصر میں فائرنگ سے خاتون اور بچاو کرنے والے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق زخمیوں میں بچ بچا کرنے والا اقبال ولد بہادر قوم میانی، نیک نظر کی زوجہ اور اسکا بیٹا عبدالرحمن زمریانی شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے۔زخمیوں کو پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔لڑائی جھگڑا 25 لاکھ روپے کے لین دین پر پیش آیا ہے۔دونوں گروہوں کے درمیان افطاری سے قبل بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب الٹا قدرتی ایریا میں چوکیدار کی فائرنگ سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق مزدور کی شناخت سعید اللہ ولد شیر دل قوم سواتی کے نام سے ہوگئی ہے۔لاش ضروری کاروائی کے بعد الپوری شانگلہ روانہ کردی گئی۔واقعہ مزدور اور چوکیدار کے درمیان تلخ کلامی پر پیش آیا ہے۔چوکیدار فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں