قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، اہلکار زخمی

قلات (انتخاب نیوز) قلات لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ۔ گزشتہ رات قلات مہلبی کے مقام پر قائم لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد اور لیویز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے لیویز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ گاڑی پر فائرنگ سے شیشوں کے کانچ لگنے سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ لیویز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments