بارکھان، بارودی سرنگ کا دھماکا، کوئلہ کانوں پر معمور 2 پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ زخمی

کوئٹہ (آ ن لائن) بارکھان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں کوئلہ کانوں پر معمور 2 پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے نوہشم میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے کوئلہ کانوں کی سیکورٹی پر مامور 2 پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیئر ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں