جعفر ایکسپریس واقعہ،25 میتیں مچ منتقل،مزید 47 افراد بازیاب، حکومتی ذرائع
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے 25 افراد کی میتیں مچ منتقل کردی گئیں۔ میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں بازیاب کیے گئے مزید 47 مسافروں کو کوئٹہ پہنچادیا گیا، 29 زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


