لاپتا افراد کے مسئلے کو اجاگر کر نے کا مقصد پروپیگنڈہ ہے،دہشت گردی کی جنگ کا بلوچوں اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی تفصیلات شیئر کریں گے، سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر سراہتے ہیں، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا تخریب کاری کا واقعہ ہوا۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچ روایات میں اس طرح کے واقعات کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، تخریب کاروں نے بلوچ روایات کو پامال کیا، ان کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کی جنگ کا بلوچوں اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں، ایسے واقعات پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پر شکر گزار ہیں۔بلوچستان کے لاپتا افراد کے مسئلے کو اجاگر کر نے کا مقصد پروپیگنڈہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے