جنوبی وزیرستان، اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکہ، جمعیت رہنما سمیت 4 افراد زخمی

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ آر پی او ڈی آئی خان اشفاق انور نے بتایا کہ بم کو مسجد کے محراب میں نصب کیا گیا تھا، حملے کا ہدف مولانا عبداللہ ندیم تھے۔ مولانا عبداللہ ندیم جے یو آئی وانا کے امیر اور مسجد کے امام بھی تھے۔ مولانا عبداللہ ندیم گزشتہ سال مرزا جان کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کے بعد جے یو آئی وانا کے امیر منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے