نال، مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہجہان کرد جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہجہان کردجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نال میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شاہجہان کرد کو قتل کردیا۔ مقتول ایک کاروباری شخصیت تھے، وہ بی ایس او کے سابق چیئرمین زاہدکرد کے بھائی تھے۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں