امریکا میں پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کی تجویز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والے تمام 43 ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی کیٹیگری ریڈ لسٹ کی ہے۔اس ریڈ لسٹ میں افغانستان، ایران، لیبیا، یمن اور شمالی کوریا سمیت 11 ممالک کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دوسری کیٹیگری اورنج لسٹ کی ہوگی، جس میں پاکستان، روس، سوڈان سمیت 10 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ریڈ لسٹ والے ممالک کے شہریوں کے ویزے معطل کیے جائیں گے، اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرینٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، تیسری کیٹیگری یلو لسٹ کی ہے، جس میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کاروبار کے لیے آنے والوں کو شرائط کے ساتھ امریکا آنے کی اجازت ہو گی، حکام کے مطابق بعض ممالک کی درجہ بندی میں رد وبدل کیا جا سکتا ہے، حتمی منظوری صدر ٹرمپ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں