پیمرا کے ترمیمی بل سے میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی ،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیمرا کے ترمیمی بل سے میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی ،آج وہ میڈیا تنظیمیں اور مالکان نظر نہیں آ رہے جو پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے تھے۔ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ، پیمرا کا ترمیمی بل حکومتی کٹھ پتلی پیمرا کو تمام اختیارات کا مالک بنا دیتا ہے اب پہلے عملی طور کے بعد قانونی طور پر بھی میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی جہاں ہم ایک ایسا ادارہ تشکیل دے رہے تھے کہ جس میں حکومتی مداخلت نہ ہو اس حکومت نے ایک ماتحت ادارے کو میڈیا کو مکمل ماتحت کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں