سکردو ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی،سیکڑوں کنال قابل کاشت اراضی زیر آب

سکردو(صباح نیوز)سکردو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، کھرمنگ کے بالائی علاقہ ڈورو میں سیلاب کے باعث سیکڑوں کنال قابل کاشت اراضی زیر آب آ گئی۔اہل علاقہ نے کہا کہ سیلاب کے باعث آلو اوردیگر فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، اہلیان علاقہ کے مطابق سیلابی نالے کا رخ تبدیل ہوا ہے جس سے گائوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں