لورلائی کے رہائشی کی لاش اٹک میں دریا سے برآمد، شکار کھیلتے ہوئے شکاری اپنی ہی گولی سے جاں بحق
لورالائی (آن لائن) لورالائی کے رہائشی نوجوان کی لاش اٹک کے علاقے دریا سندھ سے 35روز بعد نکال لی گئی تفصیلات کے مطابق لورالائی کے رہائشی حافظ زیت اللہ، اپنے دو کزن کے ہمراہ اٹک کے علاقے میںدریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے مقامی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کی لاشیں اسی وقت نکال لی تھی جبکہ 35روز بعد حافظ زیت اللہ کی نعش نکال لی گئی اور جس کی اس کے آبائی علاقے لورالائی میں تدفین کر دی گئی۔ علاوہ ازیں لورالائی کے علاقے میں شکار کھیلتے ہوئے اپنی ہی گولی لگنے سے شکاری ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے علاقے کلی زنگی وال کا رہائشی حمید اللہ عرف مدو علاقے میں شکار کھیل رہا تھا کہ اچانک اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا متوفی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھ


