وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورکل ہوگا

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستا ن جام کمال اور بلوچستان اپوزیشن کے تین رکنی کمیٹی جس کی سربراہی قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ جبکہ ممبران نصر اللہ زیرے اور ملک نصیر احمد شاہوانی ہونگے کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا مذاکرات آج 5بجے شروع ہوگا واضح رہے کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اپوزیشن کی تین رکنی کمیٹی کے درمیان دو گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے لیکن ڈیڈلاک برقرار رہی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے مذاکرات میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اور تجاویز سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو پیش کئے گئے مطالبات میں صوبے کے حکومتی حلقوں کی طرح اپوزیشن حلقوں کو بھی برابری کی بنیاد پرفنڈز دینے اور حلقوں میں غیر منتخب لوگوں کی بے جا مداخلت بند کرنے سمیت اپوزیشن ارکان اسمبلی کا استحقاق اور عزت برقرار رکھنا شامل ہے واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منگل کو اپوزیشن حلقوں میں حکومت کی جانب سے غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دینے اپوزیشن حلقوں کو نظر اندازکرنے اور کورونا کے آڑ میں حکومتی غفلت سمیت دیگر کیخلاف بلوچستان ا سمبلی سے ریلی نکالی گئی تھی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں