گنداواہ، 12 افراد کورونا وائرس کا شکار

جھل مگسی:گنداواہ میں 12 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کا تعلق پرائیویٹ کلینک میڈیکل اسٹور و محکمہ صحت جھل مگسی کے پیرا میڈیکل اسٹاف سے بتایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ اعجاز سرور کے حکم پر تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہنوڑ ایس ایچ او گنداواہ علی محمد بگٹی نے پولیس و لیویز نفری کے ہمراہ متاٹرہ پرائیویٹ ڈاکٹرز و میڈیکل اسٹور مالکان کے کلینک و میڈیکل اسٹور سیل کر دیئے اور متاثرین کو گھروں میں قرنطینہ کردیا ہے متاثرہ افراد کے گھروں کے باہر لیویز و پولیس اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں