نازیبا الفاظ کی مذمت، اسمبلی کے مسائل اسمبلی کے اندر حل کیے جائیں، سردار یار محمدرند

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان، پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن کے نازیبا الفاط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی اپنی قبائلی اور سیاسی روایات ہیں میں بحیثیت بلوچستان سردار بلوچستان کی تمام جماعتوں کے اکابرین، معزز اراکین صوبائی اسمبلی سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی کے دروازے پر جاکر اس طرح کے الفاط استعمال کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں میں وزیر اعلی بلوچستان اور تمام اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ اسمبلی کے ایشو اسمبلی کے اندر حل کئے جائیں ہمیں اپنی روایتوں کو برقرار رکھا جائے اور ذاتیات پر مبنی سیاست کو پروان چڑھنے نہیں دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں