توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری، فوری گرفتاری، کل پیش کرنیکا حکم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔
Load/Hide Comments


