بلوچستان میں مسلح جتھے اور لشکر بنانے کے بجائے جبری گمشدگیوں، بھتہ گیری اور بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے، سراج الحق

کوئٹہ (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان بہترین قیمتی وسائل کے باوجودعوام بدترین سلگتے مسائل ، بدامنی ،بدعنوانی،نوجوان بے روزگاری کاشکارہیں۔وسائل کی منصفانہ تقسیم،انصاف کی فراہمی سمیت دیانت دارقیادت کی ضرورت ہے۔ لڑا ئی ، بدعنوانی،چہروں کی تبدیلی کے بجائے صالح دیانتدارقیادت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔عوامی مسائل،پریشانی،سودی معیشت،بھاری سودی قرضوں کے ذمہ داروسائل واختیارات پرقابض قوتوں کیساتھ پی ٹی آئی،پی ڈیم ایم کی قیادت ہے۔بلوچستان کے عوام مسائل وپریشانیوں میں اضافہ کرنے والوں کومستردکرکے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔جمات اسلامی نے آِئندہ الیکشن کیلئے تمام علاقوں میں دیانتدار،مخلص قیادت دے دیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں وفود،شامل کرنے والے افراد،قبائیلی عمائدین اورعلما کرام سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے،لوٹ ما رکرنے،جگرگوشوں کولاپتہ کرنے والوں کے خلاف متحدہونے کی ضرورت ہے۔بلوچستان کرپشن میں سب سے آگے جبکہ ترقی خوشحالی اورامن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے۔ترقیاتی کام نہ ہونےکے برابر جبکہ ترقیاتی کاموں میں بدترین کرپشن ہیں جس کی وجہ سے ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔تعلیم وصحت کی سہولیات سے محروم عوام کولوٹنے کیلئے ہر نئے ناموں کیساتھ لٹیروں کومسلط کیاجارہاہے۔وزیراعظم کواگراہل بلوچستان کے مسائل کی فکرہے توالیکشن سے قبل کوئٹہ آکر وزیراعظم کابینہ کے ہمراہ اجلاس کریں اوراخلاص ونیک نیتی سنجیدگی سے سلگتے مسائل کاحل نکالیں۔بلوچستان ریگستان بن رہاہے مگرحکمرانوں واتحادیوں کوکوئی فکرنہیں۔اگرحکمرانوں نے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی واخلاص نہیں دکھائی تو جماعت اسلامی بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے قومی مشاورت کا آغاز کرے گی۔ لندن دبئی بھاگنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں وہ اپنے کیسزختم،بچوں کیلئے اقتداردھوکے سے حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ بلوچستان وسائل سے مالامال،عوام بدحال وپریشان ہیں۔جماعت اسلامی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرامید ہے، جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔سراج الحق نے مزیدکہا کہ بلوچستان میں مسلح جتھے اور لشکرکومنظم کرنے کے بجائے چیک پوسٹوں پر تذلیل، بارڈر و ساحل پر لوٹ مار و بھتہ گیری بندکی جائے۔ لاپتہ افراد کو بازیاب، بلوچستان میں جاری بدعنوانی، بدامنی کا تماشا بند کیا جائے۔ شہروں اور دیہات میں منظم انداز میں منشیات عام ہورہی ہے۔ انتظامیہ کی کالی بھیڑیں کسی بھی برائی، بدعنوانی و بدامنی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں۔ شہریویوں اور عوام سے سرعام بھتہ اور تاوان وصول کیا جاتا ہے، فون پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ اس بدامنی اور تخریب کاری کا ذمہ دار کون ہے؟ امیر جماعت نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور خوشحالی کا مطلب پاکستان کی ترقی ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی،ناکامی کی وجہ سے بلوچستان میں سب سے زیادہ غربت،بے روزگاری اورمنشیات کی بہتات ہے۔اب ان لوگوں کو موقع ملنا چاہیے جنھوں نے عوام کی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی دیانتداری ایمانداری سے بھرپورمخلصانہ خدمت کی۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے لٹیرے مزیدلوٹ مارکرنے کیلئے دلیرہوگئے ہیں بلوچستان میں احتساب،انصاف نہ ہونے کے برابرہیں۔آئندہ الیکشن میں قوم ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے دیانت دار لوگوں کو آگے لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں