ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے بدھ کے روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر ایم کیو ایم کو جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی حمایت حاصل تھی۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کواپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا گیا جن کی تقرری کا اعلان سپیکر سندھ اسمبلی نے کیا۔ رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ رعنا انصارکو پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، اس حوالے سے جب نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو سب کو دے دیا جائے گا۔بعد ازاں سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔
Load/Hide Comments


