سعودی عرب انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، سعودی وزیر خارجہ
ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندی کے مقابلے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر کے اس کا خاتمہ کرنا سعودی عرب کا اہم مقصد ہے۔ جی۔5 ساحل ممالک کی بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کے دوران انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اس کانفرنس میں ساحل ممالک برکینا فاسو، مالی، موریطانیہ، نائیجر اور چانڈ کے علاوہ یورپی یونین، فرانس اور دیگر بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں ہمیشہ اگے ہے
Load/Hide Comments