وزیراعظم شاہراہوں سے اینٹی اسمگلنگ چیک پوسٹوں کو ہٹانے کا اعلان کریں، بلوچستان بس ٹرانسپورٹ

کوئٹہ(یو این اے ) ، چیئرمین مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن محمودخان بادینی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان اپنے حالیہ دورہ گوادر بلوچستان کے موقع پر ٹرانسپورٹرز اور عوام کے دیرینہ مطالبہ کی روشنی میں بلوچستان کی نیشنل ہائی ویز کی جنگی بنیادوں پر بحالی اور اور نیشنل ہائی ویز پر سے اینٹی اسمگلنگ چیک پوسٹوں کو ہٹانے کا اعلان کرکے اس پر عملدرآمد کرائیں تاکہ اس طرح کے اجتماعی مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیں چونکہ بلوچستان خصوصاً رخشان ڈویڑن کے تمام اضلاع بشمول تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز اور عوام اب مزید اینٹی اسمگلنگ کے نام پر قائم غیر ضروری چیک پوسٹوں پر بار بار کھڑے کیے جانے کے متحمل نہیں ہوسکتے، نیشنل ہائی ویز پر کسٹم حکام ودیگر اس روٹ کے کوچز بسز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کو ضرورت پڑھنے پر صرف ایک بار چیک کریں اور نیشنل ہائی ویز پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے متعلقہ حکام کا موبائل پیٹرولنگ گشت پر موقوف کیا جائے نہ کہ چیک پوسٹ کی بھرمار کی جائے، ہماری ان تعمیری مطالبات سے متعلق گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی کے توسط سے چیئرمین ایف بی آر، وفاقی وزیر ہاشم نوتیزئی کے توسط سے وزیراعظم پاکستان کو تحریری طور پر براہ راست آگاہ کیا گیا تھا جسکی روشنی میں وزیراعظم ہا?س سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایک مراسلہ ارسال ہوا جو ہوم ڈپارٹمنٹ بلوچستان اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے آفسز میں زیر غور ہے، امید رکھتے ہیں کہ ان سب کی روشنی میں ہمیں جگہ جگہ اینٹی اسمگلنگ چیک پوسٹوں سے نجات دلائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں