عالمی عدالت کے خلاف امریکی پابندیاں، برطانیہ،فرانس کی مخالفت
پیرس /لندن :برطانیہ نے عشروں بعد کسی بین الاقوامی معاملے میں ایسا موقف اپنایا ہے، جو امریکا اور برطانیہ کے مابین خلیج کی عکاسی کرتا ہے۔برطانوی حکومت نے امریکاکے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کر دی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت نے بھی امریکاکے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت کر دی،میڈیارپورٹس کے مطابق ان دنوں امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ اور ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کے مابین کھچاؤ کی صورت حال پائی جاتی ہے، جو بہت سے بین الاقوامی حلقوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
Load/Hide Comments


