لاہور، پولیس مقابلہ ، اغوا برائے تاوان کے 3 ملزمان ہلاک
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقہ برکی میں پولیس فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔برکی میں پولیس پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچ گئے جبکہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں 3ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں،پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔
Load/Hide Comments


