نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں اور جدیدآلات پنجاب کے 16اضلاع کے حوالے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران پنجاب حکومت کی جانب سے 16نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں اور جدیدآلات 16اضلاع کے حوالے کردیئے گئے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کے حوالے کیں۔محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیا اور جدید آلات دیکھے،انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدیدآلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے۔نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال، خوشاب، لیہ، منڈی بہائوالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کو دی گئیں۔


