باغی اگر عالمی برادری کی بات سنیں تو ان کیلئے محفوظ راستہ موجود ہے، اسیر نائجیرین صدر

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نائجر میں بغاوت کے بعد گرفتار کیے جانے والے صدر کی صحت بہتر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ بغاوت حتمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائجر کے اسیر صدر محمد بازوم نے اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون سے کہا ہے کہ بغاوت کرنیوالے عالمی برادری کی بات سنیں تو ان کیلئے راستہ موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نائجر میں بغاوت کے بعد فوج کے حامیوں نے صدر کی جماعت کے ہیڈ کوارٹرکے باہر حملہ کیا جس میں مشتعل افراد نے ہیڈ کوارٹرکے باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگادی اور پتھراﺅ بھی کیا۔ پارلیمنٹ کے باہر بغاوت کے حق میں جمع ہونے والے بڑے ہجوم کو آگ لگانے والے مشتعل افراد نے مار بھگایا جب کہ اس دوران پارلیمنٹ کے باہر روس کے پرچم بھی لہرائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج صدر بازوم کو گرفتار کرنے والے فوجی دستوں کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے جب کہ صدر کی رہائی کے لیے روس نے بھی دیگر ممالک کی طرح اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں