گوادر کے مقامی مائیگیروں کے ساتھ ظلم ہرگز برداشت نہیں، بی این پی
گوادر(انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے مائیگیر سیکٹری نے اپنی جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گوادر کے مقامی مائیگیروں کے ساتھ ظلم ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔مائیگیروں کے سیاسی و معاشی استحصال کی مزمت کرتے ہیں ااور بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں ایک غیر مقامی کو گوادر مائیگیر کے نام سے جال دینا مقامی مائیگیورں کے ساتھ ظلم ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔حق دو والے انقلابی سے آج بندربانٹ تک کا سفر جلدی شروع ہوا ہے کبھی انکے لیڈران سولر اپنے گھر لے جاتے ہیں اور کبھی مائیگیروں کے نام پر جال وصول کرتے ہیں یہ نام نہاد تحریک کے جعلی لیڈران اپنی زاتی مفاد اور زاتی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔گوادر میں جب بھی مائیگیروں کے لیے جال یا کوٸ سامان تقسیم ھوتاھے تو اس میں تین تنظیموں سے رابطہ کیا جاتاھے ان میں ایک تنظیم ماہیگیر اتحاد ھے دوسرا تنظیم ماہیگیروں کا حق دو تحریق ھے جس کا نماہندہ ساجد امیتان ھے تیسرا تنظیم متحدہ ماہیگیر اتحاد ھے ان تینوں تنظیموں کی منشا سے لسٹ بنتے ھے ان میں من پسند ماہیگیروں کے نام شامل کیے جاتے ھے اور کچھ سرکاری ملازمین کے نام اور اپنے قریبی رشتہ دار بھی شامل کیے جاتے ھے لیکن اس دفعہ تربت سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری ملازم کا نام بھی شامل کیاگیا ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں یہ گوادر کے مقامی مائیگیروں کا حق ہے میں سمجھتا ھو کے یہ تینوں تنظیمے گوادر کے ماہیگیروں پر ظلم کررےھے ماہیگیروں کو اب جاگنا ہوگا اور انکو پہچاننا ہوگا کیوں کے کل کو فیشریز کالونی کے زمین ماہیگیروں کو ملنے والےھے اگرماہیگیر سب کچھ چھوڈدے ان تینوں تنظیموں پر جن میں مائیگیر اتحاد اورحق دو تحریق اور متحد ماہیگیر اتحاد شامل ھے تو ماہیگیر کالونی کے زمین دوسرے صوبوں کے لوگوں تک تقسیم ہونگے اس لیے ماہیگیروں کو اپنی جنگ لڑنی ہوگی۔مائیگیروں کی حق تلفی نامنظور۔ہم اپنی مائیگیروں کے فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کی جنگ جاری رکھے گے اور کسی صورت ان کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔


