چین کے نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان ،اسلام آباد میں پیراور منگل کوتعطیل ہوگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کے تین روزہ دورہ پاکستان کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںپیر اور کل منگل کو تعطیل ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیراور منگل کو مقامی تعطیل ہوگی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازار، دکانیں اوربینک بھی بند رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کے مطابق کام کریں گی۔
Load/Hide Comments


