نماز یا دکھاوا؟ نادیہ حسین بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حسین و جمیل پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین خود ہی سوشل میڈیا پر بڑی مصیبت میں پھنس گئیں۔انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس میں وہ اپنے بیڈ روم میں جائے نماز بچھا کر نماز کی ادائیگی میں مصروف نظر آئیں۔ اس نیک عمل کی مختصر سی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر ڈالی جس کے بعد عوام نے آڑے ہاتھوں لیا۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے یہ کیپشن تحریر کیا کہ جب دل گھبرائے تو نماز سے زیادہ کوئی سکون نہیں۔ اللہ پاک ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے اور ہم سب کے گناہ معاف فرمائے،آمین۔اب ان کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو پر عوام نے دل کھول کر بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ نماز پڑھنا اچھی بات ہے پر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا دکھاوا ہے۔پھر آپ کے ناخن بھی زیادہ لمبے ہیں، ان پر ناخن پالش لگی ہوئی ہے تو آپکا وضو کیسے ہوا ، نماز کیسے پڑھ لی آپ نے محترمہ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں