موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیر اعلی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں کلاس فور کی نوکریاں دس سے ہندرہ لاکھ میں فروخت ہورہیں ہیں صوبے میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے بلوچستان کے عوام نیشنل پارٹی کو منتخب کریں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکیںان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہارٹی کے زیر اہتمام حلقہ پی بی 43میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کے موقع پر کیا ڈاکٹرمالک بلوچ کا کہناتھا نیشنل پارٹی قومی پارٹی ہے ہماری پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ہمارے دورحکومت میں بلوچستان میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہماری حکومت میں نوکریاں فروخت نہں ہوتی تھیں حقداروں کو نوکریاں دی جاتی تھیں لیکن موجودہ حکومت نے بلوچستان کے عوام کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے بےروزگاری کے باعث صوبے میں کرائم کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے یہاں پر نوکریاں میرٹ کی بجائے فروخت ہورہی ہیں صوبے میں امن وامان لاپتہ افراد کے لواحقین موجودہ حکومت کی کارگردگی سے مایوس ہیں اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان بلکہ سریاب کے عوام نیشنل پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آنے والے انتخابات میں نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سمیت سریاب کے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں سریاب کے عوام زندہ دل اور بہادر ہیں مشکل وقت میں سریاب کے عوام نے بہادری سے تمام حالات کا مقابلہ کیا جب ہماری حکو مت تھی تو ہم نے سریاب سے منشیات اور چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا نیشنل پارٹی سیاست کو معاشی تبدیلی کے لیے استعمال کرتی ہے سریاب کے عوام سے التجا کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ ان میں شعور آئے اور مسقبل میں اچھے شہری ثابت ہوں ہمیں معلوم ہے کہ سریاب سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے اپنے حلقوں میں کام نہیں کیے سریاب کے عوام نے ان کو آزما لیا ہے اب مزید آزمانے کی ضرورت نہیں نیشنل ہارٹی پر بھروسہ کریں آنے والے انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو کامیاب کریں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ گھر گھر جاکر عوام میں شعور۔اجاگر کرنا ہوگا کہ آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے ترقیاتی کام تو دور نوکریاں تک فروخت کردیں ہیں اپ کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی جیبوں کو بھرنے میں پانچ سال تک اسمبلی کا استعمال کرتے رہے اب ان کو مزید نہ آزمایئں اب نیشنل پارٹی کو ووٹ دیں ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کا خاتمہ کیا میرٹ پر حقداروں کو نوکریاں دی موجودہ حکمرانوں نے اہنے مفادات کی خاطر عوام کو اندھیرے میں رکھا سریاب سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکن ابھی سے گھر گھر جاکر عوام بدامنی بےروزگاری سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریں اور تین امیدوارو کو کوئٹہ سے کامیاب کروائیں جان محمد بلیدی نے جمعیت علما اسلام کے۔جلسے میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کا کہناتھا کہ بلوچستان کے عوام ہر سلیکٹیٹ حکومت مسلط کی گی کرہشن کی حد کردی حقداروں کو نوکریاں دینے کی بجائے فروخت کی جارہیں ہیں نیشنل ہارٹیع عوام کو آگاہی دینے کے لیے میدان عمل میں نکلی ہے کہ شخصیت کو بہت آزمایا جاچکا ہے جنہوں نے اپنی ذات کے علاوہ عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اب عوام کو شعور دینا ہوگا کہ اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں اور وہ واحد پلیٹ نیشنل پارٹی کا ہے سابق سینئٹر میر کبیر محمد شہی نیشنل پارٹی کو اگر مضبوط بنانا ہے اسے سریاب میں ہیں نہیں بلکہ صوبے بھر میں پارٹی کو مضبوط بنانا ہوگا نیشنل پارٹی خواتیں ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری یاسمین لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہارٹی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی گی لیکن قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہمارے قائدین نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا سریاب کے غیور عوام نے جن لوگوں کو منتخب کیا ان کی کارگرد گی دیکھ لی ہے اب خود فیصلہ کریں کہ اب ان مزید منتخب کرنا ہے یہ پھر اپنے۔مسقبل کو روشن کرنا ہے لہذا سریاب کے عوام نیشنل پارٹی کے امیداوراں کو کامیاب کرکے اپنے مسقبل کو دوشن کریں شمولیتی پروگرام سے سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں