میر عبدالقدوس بزنجو کا بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے پہلے بیچ کی گریجویشن پر مسرت کا اظہار
کوئٹہ (آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے پہلے بیچ کی گریجویشن پر مسرت کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کا قیام اور پہلے مڈ کیرئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن ایک تاریخی پیش رفت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام کا مقصد بلوچستان کے افسران کی صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے مجھے خوشی ہے کہ ہماری حکومت نے دیگر شعبوں کی طرح سول سروس کی بہتری کے لئے بھی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروسز تعمیر و ترقی کے شعبہ میں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں افسران کو جدید تربیتی سہولتوں کی فراہمی سے انکی صلاحیتوں کو نکھار کر ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے بر¶ئے کار لایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کیا کہ وہ اکیڈمی کے قیام اور پہلے کورس کی کامیاب تکمیل پر چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی ڈی جی اکیڈمی ڈاکٹر حفیظ جمالی اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی بی سی ایس اے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرا رکھے گی وزیراعلیٰ نے ایم سی ایم سی کے شرکائ افسران کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کورس کے شرکائ افسران اپنی صلاحیتیں عوام اورصوبے کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لائیں گے اور کورس کے دوران حاصل کی گئی تربیت کو عملی طور پر استعمال کرینگے۔


