بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گیا

کوئٹہ /قلات´، ڈیرہ بگٹی/ کوہلو (یو این اے )ڈیڑہ بگٹی کی برساتی ندی میں بہہ کر نوجوان جاں بحق ہو گیا شمال مشرقی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گیا جبکہ ڈیڑہ بگٹی میں برساتی ندی میں نوجوان بہہ کر جاں بحق ہوگیا کنٹرول روم کے مطابق بالائی اضلاع میں ایک اور طاقت ور سسٹم اثر انداز ہونے لگا ہے زیارت، دکی، سنجاوی، کان مہترزئی، شیرانی میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، ادھر کوہلو شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی کوہلو میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ ضلع کے مختلف فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے ڈیرہ بگٹی ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، پیرکوہ برساتی ندی میں بہہ کر نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی تلاش کے ریسکیو کارروائی جاری ہے قلات اور گردونواح میں موسلادھار بارش، متعدد کچے مکانات تباہ، زمینی رابطہ منقطع ہوگیاقلات اور گرد نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے کچے مکانات تباہ اور نصف درجن سے زائد دہی علاقوں کے زمینی راستے منقطع ہوگیا زمینی راست کٹ جانے سے علاقہ مکینوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا علاقہ مکینوں نے متاثرہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے بارش سے قلات شہر کے گلی کوچوں میں بارش کا پانی کھڑے ہونے سے شہریوں کے مشکلات بڑھ گئے رات ہونے والی بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوا اور متعدد کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان پنچایا جن میں غریب آباد مغلزئی گوم شادیزئی روشہر پس شہر خیل خاردان اور دیگر علاقے شامل ہیں جبکہ قلات کے ملحقہ علاقوں نیچارہ میں تیز بارش کے باعث گھروں اور کھڑی فصلوں و باغات کو نقصان پنچایا جبکہ اور نیچارہ محمد تاوہ پندران گزگ جوہان شیخڑی کپوتو چھپر چھاتی اور دیگر علاقوں سے قلات کو ملائے والے راستے سیلابی ریلوں کی نزر ہو گئے جس سے علاقہ مکینوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اور مختلف علاقوں ڈھلو چھپر چھاتی نیچارہ پندران جوہان گزگ میں سیلابی ریلوں سے کھڑی وفصلوں آلو پیاز کی کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئی اور سولر سسٹم کو بھی نقصانات پنچاہے جس سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کی نقصانات ہوئے ہیں*

اپنا تبصرہ بھیجیں