کورونا، عبدالخالق ہزارہ صحت یاب، کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ:صوبائی مشیر کھیل،ثقافت وسیاحت عبدالخالق ہزارہ کورونا کو شکست دینے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی منتقل کردیاگیا تھا جہاں ان کی علاج ومعالجے کے بعد گزشتہ روز ان کی حالت سنبھل گئی اور کورونا ٹیسٹ بھی نگیٹیو آگیا،کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی رہنماؤں نے ان کااستقبال کیا،اس موقع پر صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ کا کہناہے کہ الحمداللہ میں بلکل ٹھیک ہوں "ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جہنوں نے میرے لیئے دعائیں کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں